جمعہ 19 اپریل 2024

کوروناکاخطرہ:ڈنمارک جرمنی کی 13گزر گاہیں بند

کوروناکاخطرہ

واشنگٹن ، نئی دہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) ہلاکتیں 24لاکھ 66ہزار 237 تک پہنچ گئیں۔ورلڈو میٹر کی رپورٹ کے مطابق قاتل وائرس گزشتہ روز امریکا میں 49زندگیاں نگل گیا،بھارت میں 69،جرمنی 62،اٹلی 251 اور روس میں 480اموات ہوئیں۔شمالی جرمن شہر فلینزبرگ میں نئے تبدیل شدہ کورونا کیسز بڑھنے پر ڈنمارک نے گزشتہ روز جرمنی کے ساتھ 13چھوٹی گزر گاہیں بند کر دیں۔ادھرجرمنی نے غریب ملکوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے مزید 1.5 ارب یورو(1.8 ارب ڈالر) عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز دوا ساز کمپنی فائزر کے ایک پلانٹ کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے عوام کو ایک مرتبہ پھر یقین دہانی کرائی کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین محفوظ ہے ،و ہ بلا شکوک و شبہات ویکسین لگوائیں کیونکہ روز مرہ کی زندگی اور کاروباری معاملات کو معمول پر لانے کا یہی واحد راستہ ہے ۔

Facebook Comments