جمعہ 29 مارچ 2024

واٹس ایپ کا صارفین کے پُرزور مطالبے پر زبردست فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ پر جلد ایک نیا فیچر شامل ہونے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین اب واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کے پُرزور مطالبے پر لاگ آوٹ فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت دیگر ایپس کی طرح اب واٹس ایپ صارفین بھی اپنا اکاؤنٹ جب چاہیں لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر واٹس ایپ میسنجر اور بزنس ورژن دونوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ میں ملٹی ڈیوائس اسپورٹ متعارف کرانے کے لیے بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

نئے فیچر میں واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ملٹی ڈیوائس سپورٹ سے منسلک نیا فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بن گیا ہے۔

نئے فیچر کے تحت اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں  واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ اور ویب کلائنٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں واٹس ایپ نے اپنی نئی سیکیورٹی اپڈیٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا ویب کلائنٹ سے مربوط کرنے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اپڈیٹ کے تحت واٹس اینے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

Facebook Comments