ھفتہ 20 اپریل 2024

نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پر جشن، لیاقت خٹک کی بھی شرکت

ضمنی الیکشن

نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی ہونے والے جشن میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی شریک ہوئے۔

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے جشن میں کارکنوں نے نوٹ بھی نچھاور کیے، جشن میں لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک بھی شریک ہوئے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حمایت انھوں نے نہیں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور نوشہرہ کے عوام نے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے بھائی پرویز خٹک کے لیے سیاست کی مگر وہ غلط ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ انھیں ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ ہارنے کی وجوہات کا پتا لگایا جائے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

انتخابات میں شکست کا الزام وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک پر آیا تھا جس پر ان سے وزارت واپس لے لی گئی تھی۔

Facebook Comments