منگل 16 اپریل 2024

این اے 221 ضمنی الیکشن : پرائمری سکول میں قائم پولنگ سٹیشن پر آگ لگ گئی

این اے 221 ضمنی الیکشن

تھرپارکر(دھرتی نیوز) تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کیسرارسموں میں گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں آگ لگ گئی  جس دوران بیلٹ باکس سمیت دیگر سامان جلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، پولیس نے آتشزدگی کے معاملے میں چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار کاکہناہے کہ آگ حادثاتی طور پر لگی ،آگ لگنے سے بیلٹ باکس جل گئے بیلٹ پییرمحفوظ رہے ،ایس ایس پی تھرپارکرکاکہناہے کہ الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیاہے ، آتشزدگی سے پولنگ کا عمل متاثرہوا۔

واضح رہے کہ تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدین راہموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حلقہ قومی اسمبلی تھرپارکر 221 میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں، ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنز پہنچنا شروع ہوگئے۔

پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، پولنگ سٹیشنزکی کل تعداد 318 ہے جن میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، 4 ہزارپولیس اہلکار، ایک ہزاررینجرز کے جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلزپارٹی کے امیدوار کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Facebook Comments