جمعہ 19 اپریل 2024

حامد میر نے جیو نیوز کے دفتر پر حملے کے ذمہ دار کی تصویر شیئرکردی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سینئر صحافی حامد میر نے کراچی میں جنگ ارو جیونیوز کے مرکزی دفتر پر حملے کے ذمہ دار شخص کی تصویر کردی ۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حامد میر نے لکھا کہ سیاہ عینک اور ہاتھ میں مائیک پکڑے شخص اس حملے کا ذمہ دارہے، اسے کسی کے بھی خلاف احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن اسے تشدد کا کوئی حق نہیں۔

یادرہے کہ آئی آئی چند ریگر روڈ پر جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں مشتاق سرکی بھی شامل ہے۔ مشتاق سرکی ماضی میں کئی مقدمات میں گرفتار رہ چکا ہے۔جیو نیوز کے مطابق مشتعل افراد نے مرکزی دفتر کا واک تھرو گیٹ اور داخلی دروازہ توڑ دیا ، مظاہرین نے اندر گھس کر بھی توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے عملے کو بھی زدو کوب کیا۔

نوشہرہ سے تحریک انصاف کو شکست ، وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں سراسیمگی پھیل جائے
جس وقت جیو نیوز پر حملہ ہوا اس وقت دفتر کے باہر پولیس بھی موجود تھی لیکن اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ مظاہرین نے ایک گھنٹے سے زائد وقت سے جیو نیوز کے باہر دھرنا دے رکھاہے۔ حملے کے بعد جیو نیوز کے دفاتر کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments