بدہ 24 اپریل 2024

حلیم عادل شیخ پر جیل میں مبینہ تشدد کامعاملہ ، انہیں کس کھولی میں رکھا گیا ؟ حیران کن دعویٰ

حلیم عادل شیخ

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عاد ل شیخ پر جیل میں مبینہ گینگ وار کارندوں کے حملے کامعاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، انہیں جناح ہسپتال منتقل کرنے کیلئے میڈیکل لیٹر جاری کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آرتھو پیڈک قومی ادارہ برائے امراض قلب نے حلیم عادل شیخ کا معائنہ کیا ، حلیم عادل شیخ کے پاﺅں پر تشدد کی وجہ سے سوجن ہے ۔ کندھے ، گردن اور ہاتھ سمیت دیگر حصوں پر بھی تشدد ہوا ہے ۔ حلیم عادل شیخ کو جناح ہسپتال منتقل کرنے کا میڈیکل لیٹر جاری کر دیا گیاہے جس کے بعد اب ان کا علاج جناح ہسپتال میں کیا جائے گا ۔

حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ جیل میں داخل ہوتے ہی متعدد گینگ وار عناصر نے حملہ کیا ،مجھے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی کھولی میں رکھا گیا ، شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران جیل انتظامیہ نے بچایا ۔

Facebook Comments