منگل 23 اپریل 2024

اتحادیوں کی ناراضی پی ٹی آئی کے لیے نیا چیلنج بن گئی

اتحادیوں کی ناراضی پی ٹی آئی کے لیے نیا چیلنج بن گئی

اتحادیوں کی ناراضی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے نیا چیلنج بن گئی۔

جہانگیر ترین کی سربراہی میں حکومتی وفد نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے وفد سے ملاقات کی اور شکایات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے وفد سے بھی ملاقات جاری ہے اور ان کے کے تحفظات اور مطالبات پر غور کیا جارہا ہے۔

حکومتی وفد میں بیرسٹر فروغ نسیم، اعظم سواتی، ارباب شہزاد شریک ہیں جبکہ بی این پی وفد کی سربراہی ڈاکڑ جہانزیب جمالدینی کررہے ہیں۔

ملاقات میں بی این پی کے چھ نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ان دنوں وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعتیں ناراض ہیں اور انہوں نے حکومت کو اتحاد میں شمولیت کے وقت کیے گئے وعدے یاد دلادیے ہیں۔

سب سے پہلے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے صوبے کے مسائل حل نہ ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دی۔

Facebook Comments