جمعرات 28 مارچ 2024

خاتون کی نقلی بچے کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام

خاتون کی نقلی بچے کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسمگلنگ کرنے کے نئے نئے طریقے اکثر اتھارٹیز کے ہاتھوں ناکام بنا دیے جاتے ہیں اور آج ہم آپ کو خاتون کے غیر قانونی اشیاء اسمگل کرنے کے ایسے ہی انوکھے طریقے کے بارے میں بتانے والے ہیں جسے ناکام بنادیا گیا۔

یوگنڈا میں حکام نے ایک ایسی خاتون کو حراست میں لیا جس نے ممنوعہ کاسمیٹکس اسمگل کرنے کے لیے ڈمی بچہ یعنی نقلی بچہ استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔

یوگنڈا ریونیو اتھارٹی کے ترجمان نے ٹوئٹر پر خاتون کے ساتھ ڈمی بچے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسے ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو کی سرحد پر بس میں روکا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اتھارٹی کے کمشنر کارپوریٹ امور لین رومانیکا نے بتایا کہ اسمگلنگ کے اس طریقے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

لین رومانیکا کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ کچھ خواتین نقلی بچوں کے ذریعے ممنوعہ سامان اسمگل کر رہی ہیں جس میں کاسمیٹکس کے سامان اسمگل کرنے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

اسمگلنگ کرنے کے نئے نئے طریقے اکثر اتھارٹیز کے ہاتھوں ناکام بنا دیے جاتے ہیں اور آج ہم آپ کو خاتون کے غیر قانونی اشیاء اسمگل کرنے کے ایسے ہی انوکھے طریقے کے بارے میں بتانے والے ہیں جسے ناکام بنادیا گیا۔
فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اس حوالے سے یوگنڈا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے ایک ٹوئٹ میں اسمگل کرنے والی خاتون کی تصویریں بھی تھیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے اپنی پشت پر ایک نقلی بچے کو سنبھالا ہوا ہے اور اس کے اندر کاسمیٹکس اشیاء تھیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوگنڈا میں سب سے زیادہ کاسمیٹکس کی اشیاء اسمگل کی جاتی ہیں خاص طور پر رنگ گورا کرنے والی کریمیں، کیونکہ یوگینڈا میں 2016 میں ان پر پابندی لگائی گئی تھی۔

Facebook Comments