جمعرات 25 اپریل 2024

سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نااہل قرار

ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی

کراچی(دھرتی نیوز) الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات لڑنے کے لیے نااہل قرار دےدیا۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی اپیل مسترد کر دی۔

رؤف صدیقی کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کر سکے جس کے باعث الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یاد رہے کہ آر او نے رؤف صدیقی کے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

ریٹرننگ آفیسر کا اعتراض تھا کہ رؤف صدیقی کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے جبکہ رؤف صدیقی نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Facebook Comments