جمعہ 26 اپریل 2024

سعودی حکومت کا دفاعی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے بڑا اقدام

سعودی حکومت کا دفاعی

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز (سامی) اور امریکی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے درمیان دفاعی منصوبوں کے لیے معاہدہ طے پاگیا، جس کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور سعودیوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وژن 2030 کے تحت سعودی عرب اور اس کے دیرینہ دوست ملک امریکا کی طیارہ ساز کمپنی کے مابین ہونے والا معاہدہ ریاست کی دفاعی سازو سامان تیار کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

سامی کے سی ای او ولید ابو خالد کا کہنا تھا کہ ’ہم باہمی تعاون کے ایریازدریافت کر رہے ہیں جو کہ مملکت میں خودانحصاری پر مبنی ملٹری انڈسٹری کے قیام میں معاون ثابت ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن انٹرنیشنل کے نائب صدر ٹم کاہل نے کہا کہ سامی کے ساتھ اپنے اسٹریٹیجک تعلقات میں ایک اہم سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

Facebook Comments