جمعہ 29 مارچ 2024

ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر کامران اکمل دلبرداشتہ

ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر کامران اکمل دلبرداشتہ

بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل دلبرداشتہ ہو گئے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جب کہ سلمان بٹ اور کامران اکمل کے ناموں پر ضرورت پڑنے پر غور کیا جائے گا۔

کامران اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وکٹ کیپر بلے باز نے جہاں قومی کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی وہیں انہوں نے اپنی سلیکشن نہ ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

کامران اکمل نے لکھا کہ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر دل ٹوٹ گیا ہے اور بہت دکھی ہوں، میں نے بہت محنت کی لیکن میں ہمت نہیں ہاروں گا اور مزید محنت کروں گا، ان سب لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میری حمایت کی۔

Facebook Comments