جمعہ 29 مارچ 2024

سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کاابتدائی مسودہ کرلیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کاابتدائی مسودہ کرلیا،الیکشن کمیشن نے پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے پرپابندی لگادی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ مسودے کے مطابق بیلٹ پیپرکی تصویربنانے پرپابندی ہوگی، صدرمملکت، گورنرزسینیٹ انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے،صدر،گورنردفاترکوبھی انتخابی مہم میں استعمال نہیں کرسکیں گے، دھمکی،لالچ اورتحائف کے عوض ووٹ ڈالنے یادلوانے پرپابندی ہوگی۔

مسودے میں کہاگیاہے کہ کامیاب امیدوارانتخابی اخراجات کی تفصیلات 5 روزمیں جمع کرائے گا،انتخابی اخراجات کالین دین جی ایس ٹی رجسٹرڈ اداروں سے کیاجائے،سیاسی جماعت یاکسی کی طرف سے اخراجات امیدوارکے اخراجات تصورہوں گے۔

 مسودہ کے مطابق اخراجات صرف مخصوص بینک اکاؤنٹ سے کیے جائیں،سرکاری دفاتر یا ملازمین سے مدد لینے پر پابندی ہو گی، بیلٹ پیپر پرموجود سرکاری نشان کومسخ کرنابدعنوانی تصورہوگی۔

Facebook Comments