جمعہ 29 مارچ 2024

ملک میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا، قیمت میں پھر اضافہ

ملک میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا، قیمت میں پھر اضافہ

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا جب کہ گندم کی سپلائی متاثر ہونے آٹے کے بحران کا بھی خدشہ ہے۔

ریٹیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق گندم سپلائی کم ہونے کے سبب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔

صدر ریٹیلرز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہےفائن آٹا فی کلو 62 روپے میں دستیاب ہے جب کہ  چکی کےآٹے کی قیمت میں بھی 5 سے 6 روپے فی کلواضافہ کردیا گیا اور  چکی کے آٹے کی فی کلوقیمت 62 سے 70 روپے مقررکی گئی ہے۔

کراچی میں گندم کی بوری پر 500 روپے مہنگی

ڈیلرز اوپن مارکیٹ  کے مطابق اوپن مارکیٹ میں فی کلو گندم کی قیمت 47 سےبڑھ کر 52 روپے ہو گئی جب کہ کراچی میں گندم کی بوری 500 روپے منہگی ہونے کے بعد 100 کلو گندم کی بوری 5200 روپے کی ہوگئی ہے۔\

شہر کے بعض علاقوں میں 10 کلو آٹا 660 سے 700 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جب کہ بحران سے  قبل 10 کلو آٹے کی قیمت 450 روپے تھی یعنی 5 مہینوں میں 10  کلو آٹا 250 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

حیدرآبادمیں آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

حیدرآباد میں آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور چند روز میں 10 کلو آٹے کی بوری 640 روپے کی ہوگئی ہے۔

 ریٹیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق سندھ حکومت کی پاسکو سے خریدی گندم آمد پر آٹے کی قیمت میں کمی ہوجائے گی۔

لاہور میں آٹا 6 روپے فی کلو مہنگا

لاہور میں آٹا چکی ایسوسی ایشن پنجاب نے آٹےکی فی کلو قیمت میں 6روپے کلو اضافہ کردیا جس کے بعد آٹا 70 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

آٹا چکی ایسوسی ایشن نے 4 جنوری کو آٹے کی قیمت 64 روپےمقرر کی تھی تاہم چند روز بعد آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کردی ہے اور فلورملز کی جانب سے 20کلو آٹے کا تھیلا 808 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

آٹا چکی ایسوسی ایشن نے 4 جنوری کو آٹے کی قیمت 64 روپےمقرر کی تھی تاہم چند روز بعد آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کردی ہے اور فلورملز کی جانب سے 20کلو آٹے کا تھیلا 808 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

آٹا چکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہےکہ چکی مالکان کو یومیہ 5 بوری گندم سپلائی کی پالیسی ہے، فلور ملز ہول ویٹ آٹا 75 روپے کلو میں فروخت کررہی ہیں، فلورملزچوکر، سوجی اورمیدہ نکلا ہوا نمی والا آٹا 40 روپے کلو میں فروخت کررہی ہیں۔

جنرل سیکریٹری کا کہنا تھاکہ مارکیٹ میں آٹے کا بحران پیدا ہورہا ہے، دوسرے صوبے پنجاب پر انحصار کررہے ہیں اور شہری فلورملز کا آٹے نہ ملنے پرچکیوں کا رخ کررہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں بھی آٹا مہنگا

گوجرانوالہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 805 سے بڑھ کر 1050 روپے تک پہنچ گئی جب کہ دکانوں پر کھلا آٹا 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد میں سرکاری کوٹہ پر آٹا چکیوں کو گندم کی فراہمی بند کردی گئی ہے جس کے باعث سرکاری گندم نہ ملنے سے چکیوں پر آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہےکہ آٹا چکی مالکان سرکاری گندم لے کر بھی آٹا مہنگا فروخت کرتے تھے، چکی مالکان کےخلاف شکایات پرگندم کا کوٹہ بند کیا۔

Facebook Comments