ھفتہ 20 اپریل 2024

اسرائیل کے 24 گھنٹے میں دو مرتبہ غزہ پر فضائی حملے

اسرائیل کے 24 گھنٹے میں دو مرتبہ غزہ پر فضائی حملے

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ پر دو مرتبہ بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں بمباری کی جس میں کومبیٹ ہیلی کاپٹروں نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہےکہ حملے اس وقت کیے گئے جب غزہ کی طرف سے بارودی مواد سے بھرے غبارے اسرائیلی علاقے کی طرف اڑائے گئے۔

اس کے علاوہ بدھ کو رات گئے بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس میں شمال کے کئی علاقوں اور شمال مغرب کے ساحلی انکلیو کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی طیاروں نے ایک حملے میں حماس کو نشانہ بنایا جب کہ ایک اور حملے میں شمالی غزہ کو نشانے پر رکھا گیا۔

Facebook Comments