بدہ 03 مارچ 2021

فواد چوہدری کا ایک اور کارنامہ ، پاکستان کے اندر ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کروالی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان نے شفاف انتخابات کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مقامی سطح پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مقامی سطح پر تیار کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی رونمائی کردی۔ فواد چوہدری نے مشین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانک نے تیار کی ہے۔ اس مشین کو دو حصوں میں بنایا گیا ہے۔ ووٹنگ مشین کے ایک حصے پر انتخابی نشانات ہیں جبکہ دوسرا حصہ پریزائڈنگ آفیسر کے پاس ہوگا۔

 انہوں نے بتایا کہ انتخابی نشان والے حصے پر کلک کرنے سے ووٹ کاسٹ ہوجائے گا، اسی مشین سے بیلٹ پیپر بھی پرنٹ کیے جاسکتے ہیں ، مشین کو نادرا، نسٹ اور کامسیٹس کے ساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں۔

 

Facebook Comments


Dharti News Germany and Europe News Bulletin 08 PM Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Local and International News Bulletin 01 PM Dharti News Headlines 12 PM | کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM