جمعہ 29 مارچ 2024

مشرف کیس: خصوصی عدالت غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

مشرف کیس: خصوصی عدالت غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے لیے بنائی گئی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

  13 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیرآئینی قرار دیا تھا۔

پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف  سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اٹارنی جنرل انور منصور خان کی زیر صدارت اجلاس میں کونسل کے وائس چیئرمین  منتخب ہونے والے عابد ساقی ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میڈیا پر اعلانیہ غیراعلانیہ سینسرشپ آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے، میڈیا کی آزادی کی جنگ میں ہم میڈیا کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ججز تعیناتی کے لیے عدلیہ، بار کونسل اور قانون سازوں کے ممبران ہونے چاہئیں اور  اس سال وکلا ایسے کسی ایشو پر ہڑتال نہیں کریں گے جس سے عوام کا حق متاثر ہو۔

انہوں نے  لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Facebook Comments