بدہ 03 مارچ 2021

ائیرپورٹ پر عجیب وغریب انداز سے چلنے والی لڑکی پر شک ہونے پر تلاشی کے بعد کیا برامد ہوا

روسی کسٹم حکام نے چینی سرحد پر ایک عورت کو حراست میں لیا ہے۔ کسٹم کو عجیب انداز سے چلنے والی اس عورت کے جوتوں سے 2 کلوگرام سونا ملا ہے۔

کسٹم حکام نے مشرقی سائیبریا کی سرحدی پوسٹ پر ایک روسی خاتون کو حراست میں لیا ہے۔ علاقائی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان مرینا بوئیکو نے بتایا کہ یہ خاتون عجیب انداز سے چل رہی تھیں اور چلتے ہوئے کافی پریشان تھیں۔

ترجمان نے بتایا نوجوان خاتون نے غیر فطری طور پر ایک پاؤں دوسرے کے آگے رکھا ہوا تھا۔خاتون کی تلاشی لینے پر اُن کے جوتوں سے سونے کے 8 ٹکڑے ملے۔ ان ٹکڑوں کا مجموعی وزن 1.9ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے سونے کے ٹکڑوں کو ڈکٹ ٹیپ سے اپنے جوتوں کی تلوں میں چپکایا ہوا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سونے کی مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 24 لاکھ روپے یا 79 ہزار ڈالر ہے۔ کلوگرام (4.2 پاؤنڈز) ہے۔

سونے کے یہ ٹکڑے غیر قانونی طور پر ڈھالے گئے تھے اوران کے کاغذات بھی نہیں تھے۔حکام نے اس کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پکڑی جانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ چینی شہریوں کی درخواست پر اس سونے کو سمگل کر رہی تھیں۔
میرینا کا کہنا ہے کہ اس سال کے شروع سے اب تک بہت سے روسی شہری چین میں سونا سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جا چکے ہیں۔اگست میں ایک روسی خاتون کو سونے کے 10 ٹکڑوں کے ساتھ گرفتارکیا گیا تھا۔

Facebook Comments

بچے کو جنم دے دیا
17 گھنٹے پہلے

میاں بیوی کے سونے کا انداز ان کے رشتے کے بارے میں کیا کہتا ہے.شادی شدہ لوگ لازمی پڑھیںسونے کا انداز میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کے بارے میں کیا کچھ بتاتا ہے؟ اس حوالے سے سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن رازبتا دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”میاں بیوی کے سونے کا انداز ان کی ازدواجی زندگی کے متعلق بہت سے راز افشاءکرتا ہے۔ جو میاں بیوی ایک دوسرے کی طرف منہ کرکے اور لپٹ کر سوتے ہیں وہ ازدواجی تعلقات میں سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں جبکہ جو میاں بیوی ایک دوسرے کی طرف پشت کرکے سوئیں وہ سب سے کم ازدواجی تعلق قائم کرتے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1ہزار سے زائد جوڑوں سے ان کی سونے کی پوزیشن پوچھی اور ان کے جنسی معمولات کے متعلق سوالات کیے اور ان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔میٹرس ایڈوائز کے زیراہتمام کی جانے والی اس تحقیق میں سائنسدانوں نے میاں بیوی کے سونے کے کئی پسندیدہ اور ناپسندیدہ پوزیشنیں بھی بیان کی ہیں اور ان پوزیشنوں کے تناسب سے ان کے ازدواجی عمل کی اوسط بھی بیان کی ہے۔ ماہرین نے سب سے زیادہ اوسط پانچ رکھی تھی اور جو میاں بیوی ایک دوسرے کی طرف منہ کرکے سوتے ہیں ان میں یہ اوسط 5میں سے سب سے زیادہ 4.2تھی۔
17 گھنٹے پہلے


Dharti News Local and International News Bulletin 01 PM Dharti News Headlines 12 PM | کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM Dharti News Local and International News Bulletin 02 PM Dharti News Headlines 12 PM | ویکسین کے مثبت نتائج آنا شروع