بدہ 03 مارچ 2021

103 سالہ شخص کی 27 سالہ خاتون سے شادی۔ سہاگ رات کو کیا ہوتا رہا ہنس ہنس کے پاگل کر دینے والاواقعہ

پچھلے ماہ سے انڈونیشیا کے سوشل میڈیا پر جنوبی سولاویسی میں ہونے والی ایک متنازعہ شادی کی خبریں کافی وائرل ہیں۔ یہ خبریں 103 سالہ شخص اور 27 سالہ خاتون کی شادی کے بارے میں ہیں۔سوشل میڈیا کے بہت سے صارفین نے اس شادی کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے جبکہ کچھ افراد اس پر مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو اس شادی کی خبر کو حقیقی ماننے پر تیار نہیں۔

تاہم بہت سی نیوز آؤٹ لٹس نے تصدیق کی ہے کہ 103 سالہ پوانگ کاٹے اور 27 سالہ انڈو الانگ کی شادی جنوبی سولاویسی کے شہر سیوا میں ہوئی ہے۔

103سالہ دلہا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 1945 سے 1949 تک ہونے والی ڈچ نوآبادیاتی جنگ بھی لڑی ہے۔دلہا کے رشتے داروں نے بھی اس شادی کی تصدیق کی ہے۔ دلہا اور دلہن کی عمروں کے 76 سال کے فرق نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دولہا نے اس شادی کے لیے دلہن کے خاندان کو جو مہر دیا ہے وہ بھی غیر معمولی نہیں۔پوانگ نے مہر میں انڈو کو 5 ملین روپیا یا 343 ڈالر یا تقریباً 54 ہزار پاکستانی روپے اور ایک سونے کی انگوٹھی دی ہے۔ یہ جوڑا اس وقت جنوبی سولاویسی میں واقع پوانگ کے گھر پر رہ رہا ہے۔سہاگ رات کو دلھا ایسے ہی سوگیا

Facebook Comments

بچے کو جنم دے دیا
17 گھنٹے پہلے

میاں بیوی کے سونے کا انداز ان کے رشتے کے بارے میں کیا کہتا ہے.شادی شدہ لوگ لازمی پڑھیںسونے کا انداز میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کے بارے میں کیا کچھ بتاتا ہے؟ اس حوالے سے سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن رازبتا دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”میاں بیوی کے سونے کا انداز ان کی ازدواجی زندگی کے متعلق بہت سے راز افشاءکرتا ہے۔ جو میاں بیوی ایک دوسرے کی طرف منہ کرکے اور لپٹ کر سوتے ہیں وہ ازدواجی تعلقات میں سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں جبکہ جو میاں بیوی ایک دوسرے کی طرف پشت کرکے سوئیں وہ سب سے کم ازدواجی تعلق قائم کرتے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1ہزار سے زائد جوڑوں سے ان کی سونے کی پوزیشن پوچھی اور ان کے جنسی معمولات کے متعلق سوالات کیے اور ان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔میٹرس ایڈوائز کے زیراہتمام کی جانے والی اس تحقیق میں سائنسدانوں نے میاں بیوی کے سونے کے کئی پسندیدہ اور ناپسندیدہ پوزیشنیں بھی بیان کی ہیں اور ان پوزیشنوں کے تناسب سے ان کے ازدواجی عمل کی اوسط بھی بیان کی ہے۔ ماہرین نے سب سے زیادہ اوسط پانچ رکھی تھی اور جو میاں بیوی ایک دوسرے کی طرف منہ کرکے سوتے ہیں ان میں یہ اوسط 5میں سے سب سے زیادہ 4.2تھی۔
17 گھنٹے پہلے


Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM Dharti News Local and International News Bulletin 02 PM Dharti News Headlines 12 PM | ویکسین کے مثبت نتائج آنا شروع Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM