جمعہ 19 اپریل 2024

برطانیہ سے آنے والی دو بہنوں کی لاشیں برآمد

برطانیہ سے آنے والی دو بہنوں کی لاشیں برآمد

گجرات میں گھر سے برطانیہ سے آنے والی دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ لڑکیوں کی موت گیس لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔

عبدالرحمان نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ سے کچھ دنوں پہلے ہی گجرات کے گاؤں منڈی میرپور آیا تھا۔

اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ 12 جنوری کو پیش آیا، 25 سالہ ماریہ اور 19 سالہ نادیہ نہانے کیلئے گئی تھیں، گیزر کی گیس لیک اور دم گھٹنے سے دونوں بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں اور ابتدائی تفتیش کے بعد دونوں کی تدفین کردی گئی ہے۔

تھانہ دولت نگر پولیس نے لاشوں کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوادیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، رپورٹ آنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments