محمد حفیظ نے اپنی شاندار بلے بازی کا راز بتادیا

کراچی (دھرتی نیوز)لاہور قلندرزکے بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال سے اپنی ٹائمنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے بلے بازی میں بہتری آئی ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں زور سے شارٹ مارنے کی بجائے گیند کو ٹائم کرنے کی کوشش کررہا ہوں،خوشی اس بات کی ہے جس چیز پر محنت کی اس کا پھل ملا ہے۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ نےآج اپنی ففٹی صرف 24 گیندوں پر مکمل کی تھی۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments