جمعرات 25 اپریل 2024

موبائل کا وہ خفیہ بٹن جس کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

موبائل کا خفیہ بٹن

کیا آپ موبائل کے خفیہ بٹن کے بارے میں جانتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق امریکی معروف موبائل کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فونز کے لیے اپنے حالیہ آپریٹنگ سسٹم کو اپڈیٹ کرنے کے بعد اس میں ایک کسٹمائزڈ بٹن شامل کیا ہے۔

ایپل کمپنی نے اپنا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 14، 16 ستمبر کو ریلیز کیا تھا۔

اس آپریٹنگ سسٹم میں خاموشی سے ایک بیک ٹیپ فیچر شامل کیا گیا ہے جس میں آئی فون کی پشت کو ٹیپ کر کے کچھ ٹاسکس انجام دیے جاسکتے ہیں۔

اس بٹن کو فعال کرنے کے لیے سب سے پہلے اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جائیں۔

بعد ازاں ایکسس ایبلٹی کے آپشن میں داخل ہوں، ٹچ آپشن میں جائیں جہاں نیچے آپ کو بیک ٹیپ دکھائی دے گا۔

تاہم اسے منتخب کرنے کے بعد آپ سلیکٹ کرسکیں گے کہ اس بٹن کے ذریعے آپ کیا ٹاسک سر انجام دے سکتے ہیں۔

اس میں ڈبل ٹیپ یعنی 2 دفعہ ٹیپ پر مختلف اور تین مرتبہ ٹیپ پر مختلف فنکشن بھی منتخب کیا جاسکتے ہیں۔

فلحال زیادہ تر صارفین اس وقت ڈبل ٹیپ کو اسکرین شاٹ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

خیال رہے معروف موبائل کمپنی ایپل کی جانب سے شامل کیے گئے کسٹمائزڈ بٹن کے بارے میں متعدد صارفین کو علم نہیں ہے۔

Facebook Comments