جمعہ 19 اپریل 2024

پنجاب حکومت نے ملازمت کے خواہش مند افراد کو خوشخبری سنادی

ملازمت

لاہور(دھرتی نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز میں چار  ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق پنجاب  کے  795 سرکاری کالجز میں گزشتہ چھ  سال سے لیکچرار، اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ اور پروفیسرزکی آسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آسامیوں پر بھرتی کرنے کی ابتدائی منظوری دے کر سمری وزیراعلی آفس بھیجوا دی۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو درخواست کی جائے گی۔ پنجاب کے تمام سرکاری کالجز میں خالی آسامیاں فل کی جارہی ہیں۔

Facebook Comments