جمعرات 25 فروری 2021

پاکستان میں کورونا سے مزید41 اموات

کورونا

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید41اموات اور ایک ہزار50 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 658 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 483 ہے اور 24 گھنٹے میں مزید 752 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار623، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار146، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 445، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار384، بلوچستان میں 18 ہزار993، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 878 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار237 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 293، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار43، اسلام آباد 493، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 291 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

Facebook Comments


Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM Local And International Latest News – Dharti News Local and International News Bulletin 02 PM Lockdown Latest News – Dharti News Headlines 12 PM | لاک ڈاؤن منصوبہ، بکنگ میں 500فی صد اضافہ Sports News Today – Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM