بدہ 03 مارچ 2021

سعودی عرب: مریضوں کو اہم سوالات کے جوابات مل گئے

سعودی عرب

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں علاج کے لیے مریضوں کو ڈاکٹرز سے کن کن سوالات کا حق حاصل ہے؟ وزارت صحت کے ذیلی ادارے نے اس حوالے سے آگاہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے تحت جدہ میں کام کرنے والے صحتی ادارے کا کہنا ہے کہ مریض علاج سے قبل ڈاکٹروں سے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا انہوں نے ہاتھ دھوئے ہیں؟۔

جدہ محکمہ صحت کے مطابق اگر ڈاکٹر یا طبی عملہ مریض کی زبان نہیں جانتا تو ایسی صورت میں بیمار شخص اسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کرسکتا ہے کہ اسے مرتجم فراہم کیا جائے تاکہ وہ متاثرہ شخص کا مرض بتا سکے۔

محمکے نے بتایا کہ ترجمہ کرنے والا فرد نہ ملے تو مریض طبی عملہ تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کرسکتا ہے، جبکہ بیمار شخص کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے کہ ڈاکٹرز اور طبے عملے کی قابلیت کیا ہے۔

طبی عملے کی سابقہ قابلیت کیا ہے یہ بھی مریض کو پوچھنا چاہیے، مریض ڈاکٹروں سے علاج کے طریقہ کار اور ادویات کے استعمال سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کرسکتا ہے۔

مریض اگر کسی طریقہ علاج سے مطمئن نہیں تو اسے رد کرنے کا بھی اختیار ہے۔

Facebook Comments


Dharti News Germany and Europe News Bulletin 08 PM Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Local and International News Bulletin 01 PM Dharti News Headlines 12 PM | کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM