بدہ 03 مارچ 2021

’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ نے شادی کر لی، تصاویر وائرل

ارطغرل غازی

شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار ادا کرنے والی معروف ترک اداکارہ اور ماڈل برجو کیراتلے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

ترک اداکارہ برجو کیراتلے نے حال ہی میں ترکش گلوکار سنان اکسل سے شادی کی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں ترک اداکارہ اور ماڈل برجو کیراتلے نے لکھا ’مسٹر اینڈ مسز اکسل’۔

برجو کیراتلے کو سفید رنگ کے روایتی گاؤن میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گلوکار سنان اکسل نے کالے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کو شادی کی مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی آگے کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments


Dharti News Local and International News Bulletin 01 PM Dharti News Headlines 12 PM | کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM Dharti News Local and International News Bulletin 02 PM Dharti News Headlines 12 PM | ویکسین کے مثبت نتائج آنا شروع