جرمن تاریخ میں یہودیوں کا کلچر کو روشن کرنے میں نمایاں کردار رہا، تاریخ کو ایماندارانہ نگاہ سے پرکھا جائے،جرمن صدر

برلن (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے جرمنی میں یہودیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب بھی جرمنی میں سامیت مخالف جذبات پائے جاتے ہیں، جرمنی میں یہودیوں کی موجودگی کے سترہ سو برسوں کی مناسبت سے گزشتہ روز کولون کے ایک سیناگاگ میں منعقد ہوئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشٹائن مائر نے کہا کہ یہودیوں نے جرمن تاریخ کو بنانے اور کلچر کو روشن کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہودیوں کے ساتھ دہائیوں تک جانبداری برتی گئی اور ان پر ظلم و ستم ہوا اور اس امر کی ضرورت ہے کہ یہودیت کی تاریخ کو ایماندارانہ نگاہ سے دیکھا، پرکھا جائے۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments