بدہ 03 مارچ 2021

پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر مریم نوازشریف نے رد عمل جاری کر دیا

مریم نوازشریف

لاہور (دھرتی نیوز) الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنما پرویز رشید کی سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی ہے اور ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، اس معاملے پر اب مریم نوازشریف نے بھی بیان جاری کر دیاہے

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں،ایک سوچ،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے۔ ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں۔ وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔

Facebook Comments


Dharti News Germany and Europe News Bulletin 08 PM Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Local and International News Bulletin 01 PM Dharti News Headlines 12 PM | کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM