جمعہ 19 اپریل 2024

پاکستان کے مالیاتی خسارے میں اضافہ

مالیاتی خسارے

پاکستان کے مالیاتی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مالیاتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے برآمدات، بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث مالیاتی خسارہ بڑھ گیا ہے۔

مالیاتی خسارہ میں 21.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 8 سو 22 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ کے دوران 676 ارب روپے کا مالیاتی خسارہ ریکارڈ ہوا تھا۔

گزشتہ سال کی نسبت بیرونی سرمایہ کاری 29.8 فیصد گر گئی ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاری حجم 1 ارب 35 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 95 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔

پہلے چھ ماہ میں پی ایس ڈی پی کیلئے فنڈز جاری کرنے میں 16.8 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ رواں مالی سال 1.1 ارب ڈالر  کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے۔

Facebook Comments