ھفتہ 20 اپریل 2024

تعلیمی ادارے اب بند ہونگے یا نہیں؟ وزیر صحت نے بتا دیا

تعلیمی اداروں

وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد رواں سال یکم فروری سے ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل  کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ، جس میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر صحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا تعلیمی اداروں کے دوبارہ بند ہو نے سے متعلق کہنا ہے کہ رواں سال کے وسط تک عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے اب بند نہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نےسیف کیمپس پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کورونا وبا میں تبدیلی آرہی ہے، پنجاب میں کورونا وبا کہیں نہیں گئی آج بھی موجود ہے

انھوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے پتہ چلا ہمارے پاس ٹیسٹ کی سہولیات ناکافی ہیں، 22 سے 23 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہوسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کوروناوائرس  کے ٹیسٹ لینے کے لیے 4 نئی لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ سال 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سندھ میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ہی تعلیمی ادارے بند تھے۔

 چھ ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر2020 کو دوبارہ کھولا گیا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔

اس کے بعد عالمی وباکورونا کے باعث بند تعلیمی ادارے رواں سال یکم فروری سے کھول دئیے گئے۔

Facebook Comments