ٹڈی دل 30 سال بعد دوبارہ متحرک، 52 ممالک متاثر
وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل 30 سال بعد دوبار ہ متحرک ہوگئی ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا کے 52 ممالک متاثر ہیں۔
ٹڈی دل نے سندھ کے بعد اب پنجاب کی بھی فصلوں پر حملے شروع کردیے ہیں۔
ساہیوال میں ٹڈی دل کے حملے سے سیکڑوں ایکڑ زپر کاشت فصلیں متاثر ہوگئیں جب کہ منکیرہ میں بھی ٹڈی دل کے حملے سے گندم، چنا اور دیگر باغات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل حملے سے گندم، سرسوں اور آلو کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، محنت سے کاشت کی گئی فصلوں کے نقصان پر شدید پریشان ہیں۔
اس حوالے سے وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹڈی دل 30 سال بعد دوبار ہ متحرک ہوگئ ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا کے 52 ممالک متاثر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے ٹڈی دل سے بچاؤ کے لئے الرٹ جاری ہے اور تمام سرکاری ادارے بھی پلانٹ پروٹیکشن کے ساتھ متحرک ہیں۔
وزیر زراعت کے مطابق ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسپرے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، شکایت موصول ہونے پر اسپرے ٹیمیں اسپرے کر رہی ہیں لیکن فی الحال کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
تاہم محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Facebook Comments