جمعرات 28 مارچ 2024

لفظ ‘ان شاء اللہ’ جرمنی کی معروف ڈکشنری میں جرمن لفظ کے طور پر شامل

لفظ ‘ان شاء اللہ’ جرمنی کی معروف ڈکشنری میں جرمن لفظ کے طور پر شامل

جرمنی کی معروف ترین لغت میں عربی لفظ ‘ان شاء اللہ’ کو اب جرمن لفظ کے طور پر شامل کرلیا گیا۔
اس لغت میں ان شاء اللہ کے معنی ‘اگر اللہ نے چاہا’ کے طور پر درج کیے گئے ہیں۔

اسپٹنک کی رپورٹ کے مطابق لغت میں اس ‘ان شاء اللہ’ کے ہجائے

 کے طور پر لکھا گیا İNSCHALLAHجرمنی کی معروف ترین لغت میں عربی لفظ 'ان شاء اللہ' کو اب جرمن لفظ کے طور پر شامل کرلیا گیا۔

 

فی الحال اس لفظ کو صرف لغت کی ویب سائٹ پر درج کیا گیا ہے تاہم پرنٹ ورژن میں کب تک درج کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مزید پڑھیں:دنیا کے پراسرار ترین مقام برمودا ٹرائی اینگل کی حقیقت کیا ہے؟

لفظ ‘ان شاء اللہ اہل اسلام کی جانب سے کثرت سے استعمال کیا جانے والا لفظ ہے جو کسی کام کے خیریت سے ہوجانے کی امید پر بطور دعا کہا جاتا ہے۔

جرمنی میں تقریباً 5 لاکھ مسلمان ہیں اور یہ یورپ میں مسلمانوں کی دوسرے نمبر پر سب سے بڑی تعداد ہے۔

واضح رہے کہ duden جرمنی کی مقبول ترین لغت ہے جو سال 1880 سے شائع ہورہی ہے اور اب اس کا 27ویں ورژن آرہا ہے۔

Facebook Comments