ھفتہ 20 اپریل 2024

اب سرجری کے دوران ربورٹس سرجن کی مدد کریں گے

اب سرجری کے دوران ربورٹس سرجن کی مدد کریں گے

دبئی کے ’دی امریکن جنرل اسپتال‘ میں جمعرات کے روز فورتھ جنریشن روبوٹک سرجری سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

اس جدید طرز کی سرجری سروس کا افتتاح دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حُمید القُطمی کی جانب سے کیا گیا۔

اس سروس سے روبوٹ کی مدد سے سرجنوں کو پیچیدہ سرجری کے طریقہ کار میں  روایتی تکنیک کے مقابلے میں زیادہ درستگی اور کنٹرول کے ساتھ سرجری کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ جدید ایڈیشن تھری ڈی ڈیفینیش وژن سسٹم کے ساتھ 10 گنا زیادہ بڑا دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دی امریکن جنرل اسپتال دبئی کا پہلا اسپتال ہے جہاں ’دی ونسی الیون سرجیکل نظام کی فورتھ جنریشن‘ کو روبوٹک سرجری کی خدمات انجام دینے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس سسٹم کے آلات میں مکینیکل رسٹ ہو گی جو بالکل انسانی کلائی کی طرح حرکت کرتے ہوئے مُڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس روبوٹک سسٹم کے حوالے سے امریکن جنرل اسپتال کے سرجن اور روبوٹک سرجری ٹرینر ڈاکٹر حتیم موسیٰ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں اس روبوٹک سرجری  سسٹم کو متعارف کرانے سے ہم سرجری کو انسانی ہاتھوں کی حد سے آگے لے جائیں گے، دی ونسی الیون سرجیکل سسٹم روبوٹک سرجری میں جدید ترین ترقی ہے۔

Facebook Comments