ھفتہ 20 اپریل 2024

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی ، رہا کرنے کا حکم

حمزہ شہباز

لاہور(دھرتی نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔؎

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ نیب نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ حمزہ شہباز کے اور ان کی فیملی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے اور ان کے خلاف جلد ہی فیصلہ ہو جائے گا ۔ یاد رہے کہ حمزہ شہبازشریف ایک سال اور آٹھ ماہ سے جیل میں ہیں تاہم اب انہیں رہائی مل گئی ہے۔

Facebook Comments