بدہ 24 اپریل 2024

پی ایس ایل6:کامیابی کا جشن اپنا اپنا

پی ایس ایل6

وکٹ اڑائی ہو، ففٹی یا پھر سنچری بنائی ہو، میچ کے دوران کسی بھی کامیابی پر جشن کے بغیر پی ایس ایل کا رنگ پھیکا پڑ جاتا ہے۔

دنیائے کرکٹ میں پاکستان سپر لیگ جہاں سنسنی خیز مقابلوں کی بدولت الگ پہچان کی حامل ہے، وہیں سپر میلے میں ان ایکشن کھلاڑیوں کے خوبصورت اور منفرد انداز بھی ٹورنا منٹ کو یادگار بنا دیتے ہیں۔

پاکستان کے بڑے کرکٹ میلے کو کرکٹ ہیروز کے یہی انداز چار چاند لگاتے ہیں۔

ملتان سلطانز کے بوم بوم آفریدی کا وکٹ لینے کے بعد فضاء میں اپنے دونوں ہاتھ بلند کرنے کا انداز خوب مقبول ہے۔ ملتان کے ہی کارلوس بریتھ ویٹ کا ڈانسنگ سٹائل شائقین کرکٹ کو بھاتا ہے۔

لاہور قلندرز کی بات کریں تو شاہین شاہ آفریدی کا وکٹ اڑانے پر خوشی منانے کا انداز بھی اپنی مثال آپ ہے

پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور کراچی کنگز کے عماد وسیم کا انداز قدرے ایک جیسا ہے۔ کراچی کنگز کے فاسٹ باولر عامر یامین کا آوٹ کرنے کا مختلف سٹائل بھی فینز کو پسند ہے۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ کے فاسٹ بالر حسن علی ویسے تو اپنے ٹریڈ مارک سٹائل جنریٹر سے جانے سے جاتے ہیں لیکن اس بار ان کا انداز کچھ مختلف ہے۔

پی ایس ایل میں شریک پلیئرز اپنے منفرد اسٹائل کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی کے بدولت فینز کے دلوں میں بستے ہیں۔

Facebook Comments