جمعہ 19 اپریل 2024

عالیہ کی متنازع فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواری‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

گنگو بائی کاٹھیاواری

گزشتہ دنوں ممبئی کی مقامی عدالت نے فلم گنگو بائی کاٹھیاواری پر پابندی کی درخواست مسترد کی تھی اور اب اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ 

حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواری‘ کا پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔

عالیہ بھٹ نے پوسٹر کے کیپشن میں بتایا کہ ان کی فلم 30 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

خیال رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم 1960ءکی دہائی میں ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں غیر قانونی پیشوں سے وابستہ خاتون گنگو بائی کی زندگی پر مبنی ہے اور اس کی کہانی ایس حسین زیدی کے تحریر کردہ ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ سے لی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں فلم پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی۔

ممبئی کی سول کورٹ نے فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کے خلاف درخواست گزار کی استدعا مستردکرتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔

درخواست گزار بابوجی راؤجی شاہ نے خود کو گنگو بائی کا بیٹا قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ناول کے کچھ حصے ان کے حق رازداری، عزت نفس اور حق آزادی کی خلاف ورزی اور ہتک عزت پر مبنی ہیں اس لیے ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ میں گنگوبائی کی زندگی سے متعلق اسباق کو حذف، ناول کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی اور اس ناول پر مبنی فلم کی ریلیز کو روکا جائے۔

Facebook Comments