جمعہ 29 مارچ 2024

سینیٹ الیکشن، پنجاب کی 11 نشستوں پر 22 امیدواروں کی نظرثانی فہرست آویزاں

سینیٹ الیکشن

لاہور(دھرتی نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب کی 11 نشستوں پر 22 امیدواروں کی نظرثانی فہرست آویزاں کردی،سینیٹ انتخابات کیلئے جنرل نشستوں پر 17 امیدوارمیدان میں ہیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق خواتین کی نشست پر 3،ٹیکنوکریٹ کی 2 سیٹوں پر 2 امیدوارمدمقابل ہیں،سعودمجید،محمدخان مدنی آزادحیثیت سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

ق لیگ کے کامل علی آغا،پیپلزپارٹی کے عظیم الحق کانام فہرست میں شامل ہے،پی ٹی آئی کے جمشیداقبال،ڈاکٹرزرقا،عمرسرفرازچیمہ ،بیرسٹر علی ظفر،سیف اللہ نیازی،اعجازچودھری،ظہیرعباس کھوکھر،اعجازحسین اورعون عباس کانام فہرست میں شامل ہے۔

ن لیگ کے زاہدحامد،اعظم نذیرتارڑ،سیف الملوک کھوکھر،عرفان صدیقی،بلیغ الرحمان،سائرہ افضل تارڑ،ساجدمیر،افنان اللہ خان اورسعدیہ عباسی بھی سینیٹ امیدواروں میں شامل ہیں۔

Facebook Comments