جمعہ 19 اپریل 2024

انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور پاکستانی شائقین اور کھانوں کے دیوانے بن گئے

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور پاکستانی شائقین اور مقامی کھانوں کے شیدائی ہو گئے ہیں۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ایس ایل کیلئے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے اور کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزر رہاہے، شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا یادگارہے، پاکستان بہترین ملک ہے، میں یہاں کے لوگ، کرکٹ مداحوں، کلچراورکھانوں کا مداح بن گیا ہوں۔

 واضح رہے کہ ٹام کوہلر کیڈمور پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی پہلی جیت دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Facebook Comments