ھفتہ 20 اپریل 2024

خواتین کے باتھ رومز میں خفیہ کیمرے ، 2 ملزمان پکڑے گئے، کتنے ہزار ویڈیوز ملیں اور کیمرے کہاں لگا رکھے تھے؟ انتہائی تشویشناک تفصیلات

بارسلونا (دھرتی نیوز ڈیسک) سپین کے شہرمالاگاہ میں مختلف مقامات پرخواتین کے باتھ رومز میں خفیہ کیمرے لگاکر ویڈیو بنانے کےالزام میں دو افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

بیت الخلاؤں میں خفیہ کیمرے لگانے والے ملزمان کو پرائیویسی ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 71 ہزار 80 نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک 44 سالہ مرداور ایک 31 سالہ خاتون ہے،خفیہ کیمرے ايئرفریشنرز میں لگائے گئے تھے۔ اس ضمن تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب کچھ خواتین نے شکایت کی کہ شاپنگ مالز میں خفیہ کیمرے نصب ہیں۔

Facebook Comments