منگل 23 اپریل 2024

جاپان میں تنہائی کا وزیر مقرر کردیا گیا، یہ وزارت کیا کرے گی ؟دلچسپ خبر آگئی

ٹوکیو(دھرتی نیوز) جاپان میں خودکشی کی بڑھتی شرح کو کم کرنے کے لیے پہلی بار ’وزیرتنہائی‘ مقرر کر دیا گیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق وزیرتنہائی کا کام ایسے اقدامات کرنا ہو گا جن کے ذریعے لوگوں کی تنہائی ختم ہو اور ملک میں خودکشی کی شرح میں کمی آئے۔

جاپان میں گزشتہ ایک سال کے دوران کورونا وائرس سے زیادہ لوگ خودکشیوں سے مرے۔ جاپان کی نیشنل پالیسی ایجنسی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 20ہزار 919جاپانی شہریوں نے خودکشی کی۔ 2019ءمیں یہ تعداد 20ہزار 170تھی۔

 ملک میں خودکشی کے تیزی سے بڑھتے رجحان کو روکنے کے لیے وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے اپنی کابینہ میں وزیرتنہائی کا گزشتہ ماہ اضافہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے جاری ایک بیان بتایا گیا کہ جاپان میں مردوں کی نسبت خواتین تنہائی سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں اور خودکشی کی شرح بھی انہی میں زیادہ بڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ جاپان اس طرح کی وزارت قائم کرنے والا پہلا ملک نہیں ہے۔ 2018ءمیں برطانیہ میں بھی اسی نوعیت کی وزارت قائم کی گئی تھی۔

Facebook Comments