منگل 23 اپریل 2024

وہ یورپی ملک جس نے اردو زبان بولنے والے لوگوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا اعلان کردیا

بارسلونا (دھرتی نیوز) سپین کے صوبے کاتالونیا میں 3500 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے جن میں سے 259 وہ اہلکار ہوں گے جنہیں اردو، چینی یا عربی زبان آتی ہوگی۔

ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ اردو، چینی یا عربی زبان بولنے والے اہلکاروں کو پولیس میں بھرتی کیا جا رہا ہے۔ سپین میں اس سے قبل ہسپانوی ، کاتالان یا اطالوی زبانوں پر عبور رکھنے والوں کو ہی پولیس میں بھرتی کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ انگریزی زبان میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کو بھرتی کے وقت اضافی نمبر دیے جاتے تھے۔ پولیس میں بھرتیوں کا آغاز مارچ کے مہینے میں کیا جائے گا ۔

Facebook Comments