جمعرات 25 اپریل 2024

حکومت ایک بار پھر عوام کو بجلی کا جھٹکا دینے کےلیے تیار، بجلی کی قیمتیں کتنی بڑھیں گی؟ پریشان کن خبر آگئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) بجلی صارفین ایک بارپھرقیمتوں میں اضافےکےلیے تیار ہوجائیں ۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نےبجلی 92 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست کردی۔ نیپرا درخواست پرکل سماعت کرےگا ۔

دھرتی  نیوز کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے نیپراکو درخواست جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی۔سی پی پی اے نےدرخواست میں موقف اپنایا ہے کہ جنوری میں فرنس آئل سے 12.06فیصدبجلی پیداکی گئی، فرنس آئل سےپیداکی گئی بجلی کی قیمت 12روپے 34پیسےفی یونٹ رہی جبکہ جنوری میں مقامی گیس سے 16.51فیصدبجلی پیداکی گئی۔

 سی پی پی کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ درآمدی ایل این جی سے 11.34فیصدبجلی پیداہوئی، جنوری میں کوئلےسے 31.38 فیصدبجلی پیداکی گئی جبکہ ایٹمی ذرائع سے 10.55 فیصدبجلی پیداکی گئی۔ ایٹمی ذرائع سےپیداہونےوالی بجلی کی قیمت ایک روپےفی یونٹ رہی۔

Facebook Comments