جمعرات 25 اپریل 2024

سری نگر کے شہری نے زمین پر پڑی برف سے کار بنادی

سری نگر کے شہری نے زمین پر پڑی برف سے کار بنادی

سری نگر کے شہری نے  برفباری کے دوران زمین پر پڑی برف سے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار بنا کر سب کو حیران کردیا۔

سری نگر کے رہائشی اس باصلاحیت شہری کا نام زبیر احمد ہے جو کاروں کا مکینک تو نہیں لیکن کاروں کا سامان فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے اور اس نے  اپنے کاروبار کو ہی ذہن میں رکھتے ہوئے زمین پر پڑی برف سے کوئی انسانی پتلا بنانے کے بجائے کار ہی بناڈالی۔

زبیر احمد نے کار پر خوبصورت رنگ بھی کرے جس سے  ان کے فن کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کا رش لگ گیا، لوگوں نے برف سے بنی کار کے تصاویر بھی لیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

زبیر احمد کا کہناہےکہ انہیں بچپن سے ہی برف سے چیزیں بنا نے کا شوق ہے، وہ کار کے سامان کا بزنس کرتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے کار بنانے کا ارادہ کیا۔

Facebook Comments