جمعہ 19 اپریل 2024

بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں

بلوچستان میں محکمہ کسٹم نے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ کسٹم اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کسٹمز مارچ کے دوران بڑے پیمانے پر نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرے گا جس میں ان کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور ایف سی بھی شامل ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق یہ کریک ڈاؤن کوئٹہ سے لیکر افغان بارڈر تک کے علاقوں میں کیا جائے گا، ایسے شورومز جو نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

کارروائی میں شوروم کے مالکان سمیت کاروبار کرنے اور موقع پر گاڑی میں سوار ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا، ان کے خلاف ایف آئی ار بھی درج کروائی جائے گی۔

نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن وفاقی حکومت اور وفاقی محتسب اعلیٰ کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ عرفان جاوید نے آج اس سلسلے میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے ملاقات بھی کی ہے اور کچھ ہی دنوں میں ایک مکینزم کے تحت کاروائ کا اغاز کیا جائے گا۔

Facebook Comments