جمعرات 25 اپریل 2024

پاکستان سے سیکڑوں بچوں کو اغوا کرکے یونان اسمگل کردیا گیا ہے: انصار برنی

اغوا

سماجی رہنما انصار برنی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے سیکڑوں بچوں کو اغوا کرکے یونان اسمگل کردیا گیا ہے جنہیں انہیں یورپ میں زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انصار برنی نے کہا کہ 8 سے10 سال کے بچوں اور بچیوں کا اسمگلنگ کا سفر انتہائی بھیانک ہے، انصاربرنی ٹرسٹ سیکڑوں بچوں کی رہائی کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  بچوں کو کوئٹہ سے ایران پھر ترکی اور وہاں سے یونان لے جایا جاتا ہے جب کہ بچوں کو یورپ میں فروخت کیا جاتا ہے جہاں ان سے زیادتی کی جاتی ہے اور فلمیں بنائی جاتی ہیں۔

انصار برنی کا کہنا تھا کہ اسمگل کیے گئے بچوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے، پاکستان میں ہرجگہ رشوت چل رہی ہے حکومت خاموش ہے لہٰذا بچوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے انتہائی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments