جمعہ 19 اپریل 2024

یکم مارچ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان لیکن ہفتے میں کتنے روز کھلیں گے؟ جانئے

تعلیمی ادارے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول پر 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق ان تمام شہروں پر ہو گا جہاں پابندیاں عائد کی گئیں تھیں، اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں۔

Facebook Comments