منگل 23 اپریل 2024

این اے 75 ضمنی انتخاب کالعدم، اب پی ٹی آئی کیا کرنے جا رہی ہے؟ اعلان ہوگیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اعلان کیا ہے کہ این اے 75 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار پانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم آج مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی کہ آگے کیا کرنا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے این اے 75 کا انتخاب کالعدم قرار دینے سے ہمارا اداروں کو آزاد کرنے کا خواب پورا ہوا ہے، عمران خان کی جنگ ہی یہ ہے کہ اداروں کو آزاد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھاندلی کی اور پیسے اور بدمعاشی کی سیاست کو فروغ دیا، یہ فیصلہ اس مائنڈ سیٹ کی شکست ہے جس کے حق میں فیصلے آئیں تو صحیح سمجھتا ہے اور اگر ان کے خلاف فیصلہ آئے تو اس کو نہیں مانتا، آج ہم نے ان کے بادشاہت کے مائنڈ سیٹ کو شکست دی ہے۔

’الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی طرح سوموٹو اختیارات استعمال کرکے این اے 75 کا انتخاب کالعدم قرار دیا ‘ سینئر قانون دان نے قانونی پہلو بیان کردیے
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ اگر دھاندلی کرنی ہوتی تو وزیر آباد کے حلقے میں بھی کرلیتے ۔ ہمارے لیے اہم ہے کہ ادارے مکمل طور پر آزاد ہوں اسی وجہ سے ہم اداروں کے فیصلوں کو مانتے ہیں۔

Facebook Comments