جمعہ 19 اپریل 2024

16 سالہ بیٹی قتل کیس ،باپ کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

سزائے موت

کراچی (دھرتی نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے بیٹی کو قتل کرنے کے کیس میں باپ کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کردی اور سیشن کورٹ کا پھانسی دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

دھرتی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 16 سالہ بیٹی قتل کیس میں مجرم باپ کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،سیشن عدالت نے خلیل احمد کو پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ باپ نے بیٹی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیاتھا،عدالت نے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی،عدالت نے کہاکہ شواہد کی روشنی میں مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں ،اپیل پر فیصلہ جسٹس نعمت اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سنایا۔

Facebook Comments