ھفتہ 20 اپریل 2024

امریکی وزارت خارجہ کا پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

امریکی وزارت خارجہ

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے پاک بھارت کے جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی سے متعلق پاکستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر ایل او سی پر پاک بھارت کے درمیان جنگ بندی جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کیلئے مثبت پیشرفت ہے تاہم جنوبی ایشیاء میں وسیع تر امن اور استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے۔

اس ضمن میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اس معاہدے پر دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس پیشرفت کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان، امریکہ کا  اہم شراکت دار اور بیشتر  مفادات مشترک ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے متنازعہ کشمیر کے خطے میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے مشاہدے کے لئے ہندوستان اور پاکستان کی عسکریت پسندوں کے مابین معاہدے کو “مثبت قدم” کے طور پر خیرمقدم کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستا ن اور بھارت  کے درمیان کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا ۔

کنٹرول لائن اور دیگر تمام سیکٹرز میں جنگ بندی کے معاہدوں اور مفاہمتوں پر سختی سے عمل پیرا ہونےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں اطراف سے ہاٹ لائن رابطے قائم رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیااور غیر متوقع صورتحال اور غلط فہمیوں کو بارڈر فلیگ میٹنگز کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

Facebook Comments