جمعرات 18 اپریل 2024

حریم کابلاول سے اظہارِ محبت، ویڈیو وائرل

حریم کابلاول

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار محبت کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں حریم شاہ کو ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم ‘ پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ویڈیو میں حریم شاہ مداحوں کو موبائل میں بلاول بھٹو کی تصویر دکھاتے ہوئے ان سے اظہار محبت کرتی بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

انسٹاگرام پر حریم شاہ کی نئی ویڈیو کو اب تک 28 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکاہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ اس سے قبل بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔

Facebook Comments