پولیس اور جدید ٹیکنالوجی پتنگ بازی کے سامنے بے بس
راولپنڈی(دھرتی نیوز) پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پتنگ بازی کے سامنے بے بس ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف فضائی منظر کے لیے ڈرون کا استعمال کیا تھا، جسے منچلے نوجوان نے پتنگ روڈ سے زمین پر گرا دیا۔
پولیس کے جدید ڈرون کو پتنگ سے گرانے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس حکمت عملی بھی بری طرح ناکام ہو گئی۔
واضح رہےکہ صوبہ پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے پولیس نے ڈرون کیمروں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments